صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ میڈیا کو عوامی مفاد کے لئے کام کرنا چاہئے
اور معاشرے کے حاشیے پر دھکیلے گئے لوگوں کی آواز بلند کرنی چاہئے۔ مسٹر
مکھرجی نے یہاں رام ناتھ گوینکا میموریل لیکچر میں کہا کہ میڈیا کو معاشرے
کے عدم مساوات کو مسلسل اجاگر کرنے کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے ان کے حل کو
بھی یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا چوتھا ستون ہونے کے
ناطے میڈیا پر اس کے تین دیگر ستونوں کو نہ صرف جوابدہ بنانے کی بھی ذمہ
داری ہے بلکہ لوگوں کی رائے کو متاثر کرنے اور اسے صحیح
شکل دینے کی بھی
ذمہ داری ہے۔
صدر نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ میڈیا کو بھی اپنی معتبریت اور
احتساب قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اگرحکمرانوں کے
سامنے سوال نہیں اٹھاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے ذمہ داری کو پورا
نہیں کرتا۔
مسٹر مکھرجی نے مسٹر رام ناتھ گوینکا کو بے خوف صحافت کی ایک انوکھی مثال
قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدار کے غلط استعمال کے خلاف ہمیشہ
جدوجہد کی اور جن چیزوں کو وہ مناسب سمجھتے تھے، انہیں اپنے اخبار کے ذریعے
ہمیشہ اٹھاتے رہے۔